Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زائد المیعاد لائسنس پر گاڑی چلانا غیر قانونی‘

جرمانہ 300 تا 500 ریال مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے لیے لائسنس ہمراہ رکھنا ضروری ہے۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق لائسنس کی میعاد ختم ہوجانے سے قبل ہی اس میں توسیع کرانا لازمی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا یا زائد المیعاد لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے پر جرمانہ ہے۔ جو شخص بھی زائد المیعاد لائسنس کے ساتھ گاڑی چلائے گا اس پر 300 تا 500 ریال تک کا جرمانہ عائد ہوگا۔

بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں پر 300 تا 500 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ موثر لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا جرم ہے۔ خواتین و مرد دونوں کو جرمانے کی سزا ہوگی ۔ جرمانہ لائسنس ختم ہونے کی تاریخ کے 60 روز بعد شمار کیا جائے گا۔
محکمہ ٹریفک نے نے مزید کہا کہ ٹریفک اہلکار اور ساھر سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر کم از کم جرمانہ ریکارڈ کیا جاتا ہے تاہم مخصوص حالات میں انتہائی جرمانے سے بھی شروعات کی جاسکتی ہے۔ انتہائی جرمانے کا فیصلہ وزیر داخلہ کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی ہی کرسکتی ہے۔
’اگر کسی نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیےبغیر گاڑی چلائی یا اس سے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کیے جانے کے بعد گاڑی ڈرائیو کی یا بریک اور لائٹس کے بغیر گاڑی چلائی یا خود ساختہ نمبر پلیٹ استعمال کرکے گاڑی چلائی تو ان تمام صورتوں میں بھاری جرمانہ ہوگا جو ایک ہزار تا دو ہزار ریال کے درمیان وصول کیا جائے گا۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: