Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ اسلام آباد، اردو میں ٹویٹ

شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینےکے لیے ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے دورہ اسلام آباد کے موقع پر وزیر اعظم عمران اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اسلامی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ہے۔
اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے ’آج برادر اسلام جمہوریہ پاکستان کے دورے پر محترم وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب اور پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، ملاقات کے دوران میں نے سعودی قیادت کا پیغام پہنچایا‘۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’میرا دورہ پاکستان اسٹریٹجک تعاون کے فریم ورک اور اسلامی دنیا اور علاقے میں قائدانہ کردار کے اعتبار سے دونوں ممالک اور عوام کے مضبوط برادرانہ تعلقات کی ایک کڑی ہے‘۔
شہزادہ خالد بن سلمان کی اردو ٹویٹ کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر باجوہ کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور کے علاوہ خطے کو در پیش تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید مستحکم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

شیئر: