Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہراہوں پر’جدید ‘سروس سینٹرزکے قیام کا مطالبہ

سروس سینٹر تمام سہولتوں پر مشتمل ہونا چاہئے( فوٹو،ٹویٹر)
سعودی شوریٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شاہراہوں پر جدید طرز کے سروس سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دی جائے۔
 یہ سروس سینٹرز پٹرول سٹیشنوں، ریستورانوں اور گیسٹ ہاﺅسسز پر مشتمل ہوں تاکہ سفر کرنے والوں کو بہترسہولت میسرآسکیں۔
 روزنامہ ’الوطن‘ کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور شاہراہوں پر جدید طرز کے سروس سینٹرز قائم کرنے کا مطالبہ ایک عرصے سے کررہی ہے۔

سہولتوں سے خالی سروس سینٹرز پریشانی کا باعث بنتے ہیں( فوٹو ، الریاض اخبار)

وزارت نے توجہ دلائی ہے شاہراہوں پر موجود سروس سینٹرز جدید عصری تقاضوں پر پورے نہیں اترتے ہیں۔ مسافروں کو وہ سہولتیں نہیں مل رہی ہیں جن کی وہ سعودی عرب جیسے ملک سے توقع کرتے اور رکھتے ہیں۔
ایک عہدیدار اقبال درندری نے نے بتایا  جدید طرز کے سروس سینٹرز کے حوالے سے ایک درخواست یہ کی گئی ہے کہ سعودی عرب کی تمام شاہراہوں پر مقررہ فاصلے پر شاہراہ کے دونوں جانب جدید طرز کے سینٹرز کی اشد ضرورت ہے۔
جدید طرز کے سروس سینٹرز کے قیام کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے اقبال درندری نے بتایا کہ ان دنوں سعودی شاہراہوں پر ایک سروس سینٹر اور دوسرے سروس سینٹر کے درمیان 300 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ ہوتا ہے۔

شاہراہوں پرسروس سینٹر کے درمیانی فاصلہ کم کیاجائے( فوٹو الریاض اخبار)

 یہ شاہراہوں پر سروس سینٹرز کی موجودگی کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ اگر شاہراہوں سے سفر کرنے والوں کو پیٹرول بھروانے یا پانی حاصل کرنے یا گاڑی میں کسی خرابی پر مرمت کی ضرورت پیش آجائے تو وہ بے دست و پا ہوجاتا ہے۔
جدید طرز کے سروس سینٹرز کے قیام کا مطالبہ اس لیے بھی کیاجارہا ہے کیونکہ موجودہ سینٹرز غیر معیاری اورغیر منظم ہیں۔

شیئر: