Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب شاہ سلمان ریاض کے گورنر تھے

شاہ سلمان کی گورنریٹ آفس میں دفتری کاموں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔فوٹو سبق
شاہ عبدالعزیز فاونڈیشن کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی 65 برس پرانی تصویر جاری کی گئی ہے جب وہ ریاض کے گورنر تھے۔
تصویر میں شاہ سلمان گورنریٹ آفس میں بیٹھے دفتری کاموں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
 یہ تصویر 1955 کی ہے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باقاعدہ گورنر ریاض کا چارج سنبھالا تھا۔
گورنر ریاض بننے سے ایک برس قبل 16 مارچ 1954 جب ان کی عمر 19 برس تھی انہیں ریاض ریجن کا قائم مقام گورنر متعین کیا گیا تھا۔
ایک برس قائمقام گورنرکے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں 18 اپریل 1955 کو گورنرریاض متعین کر دیا گیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 50 برس تک گورنر ریاض کے طور پر خدمات انجام دیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مثالی قائدانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے ریاض شہرکو جدید خطوط پرترقی دینے کے لیے مثالی اقدامات کرتے ہوئے عصری ترقی کے تقاضوں کے مطابق ریاض کو انتہائی مختصر مدت میں ترقی یافتہ شہروں میں شامل کر دیا۔

شیئر: