Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : کرونا کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق، کل تعداد 11 ہوگئی

’کرونا کے تمام مریض قطیف کمشنری کے رہائشی ہیں‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں کرونا کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریضوں میں 3 خواتین جبکہ ایک مرد ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں سے تینوں خواتین کو کرونا کے حامل مریضوں سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’جن مریضوں سے خواتین کو کرونا منتقل ہوا ہے ان کا اعلان پہلے ہوچکا ہے  جبکہ چوتھا مریض ایران سے بذریعہ امارات واپس آیا تھا تاہم ایئرپورٹ حکام سے اس نے ایران جانے کی بات چھپائی تھی‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’اس وقت سعودی عرب میں کرونا کے کل 11 مریض ہیں جن میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’کرونا کے تمام مریض قرنطینہ میں ہیں، ان کا کسی سے میل جول نہیں، ان کا عالمی ادارہ صحت کے ضابطوں کے مطابق علاج معالجہ جاری ہے‘۔
وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ’کرونا کے تمام مریض قطیف کمشنری کے رہائشی ہیں‘۔

شیئر: