Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا سنگین جرم قرار

فیصلے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔
 یہ فیصلے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔ ان کا تعلق نہ صرف یہ کہ سعودی شہریوں بلکہ مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے سے ہے بلکہ عالمی صحت سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔

 ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی  پر احتساب ہوگا۔( فودٹو سوشل میڈیا)

اگر کوئی شخص کورونا وائرس سے بچاﺅ کی تدابیر اور فیصلوں کی خلاف ورزی جان بوجھ کر کرے گا تو اس کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی اور متعلقہ عدالت سے اسے سبق سکھانے والی سزا دلوائی جائے گی۔
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار کے مطابق بچاﺅ کی تدابیر اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔
پابندیوں کا مقصد یہ ہے کہ خود مقامی شہری یا مقیم غیر ملکی سمیت تمام لوگوں کو کورونا وائرس کے نقصان سے بچایا جائے۔ اس سلسلے میں احتیاط نہ کرنا اور خلاف ورزی وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث بن سکتی ہے جس سے بہت ساری جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے  اپیل کی کہ وہ اطمینان و سکون سے کام لیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

پبلک پراسیکیوشن نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ مکمل اطمینان و سکون کے جذبے سے کام لیں۔
انتہائی آگہی کا مظاہرہ کریں اور یقین رکھیں کہ جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ صحت عامہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔

 

شیئر: