Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھائی حاضر کیسے ہوا؟

پی ایس ایل کے لیے ذاتی حیثیت میں ترانہ تیار کرنے والے معروف گلوکار علی ظفر کہتے ہیں کہ عموماً لوگ فلم یا کسی بہت بڑی چیز کے لیے انتظار کرتے ہیں، غالباً یہ پہلی دفعہ ہوا کہ ایک گانے کا اتنا انتظار کیا گیا۔ پی ایس ایل گانے سے متعلق استعمال کیے گئے ہیش ٹگ ’بھائی حاضر ہے‘ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آئیڈیا خود بخود سے ہی بن گیا، اس روز صبح اٹھ کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
اردو نیوز سے گفتگو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ لوگوں کو شامل کرنے کا خیال بھی فوری طور پر ذہن میں آیا اور موبائل سے بنی ایک وڈیو کے ذریعے دوسروں کو بھی اس میں شریک کر لیا۔ اپنے  پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اردو کو سنبھال کر رکھنا ہے، اسے بولنا ہے۔ نئی نسل کو چاہیے کہ اردو لٹریچر کو پڑھے۔ سچ اور حقائق کو ضرور فالو کریں۔
علی ظفر نے اپنی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ اور نئے البم کے متعلق بھی تفصیل شیئر کی۔ مزید دیکھیں کوکب جہاں کی اس ڈیجیٹل وڈیو میں

شیئر: