Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’متاثرہ ممالک سے آنے والے ملازم چھٹی لیں‘

وزارت صحت کی جانب سے آن لائن سروس شروع کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے مطابق ایسے تمام افراد جو 13 مارچ یا اس کے بعد مملکت آئے ہیں وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دو ہفتوں تک گھروں تک محدود رہیں۔
ایسے افراد کےلیے وزارت صحت کی جانب سے چھٹی کے لیے آن لائن سروس شروع کی گئی ہے تاکہ وہ افراد جو بیرون ملک خاص کر ان ممالک سے آئے ہیں جہاں کورونا نے وبائی صورت اختیار کی ہوئی ہے چھٹی کی منظوری اپنے اداروں کو پیش کر سکیں۔
وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری تفصیلات کے حوالے سے ویب نیوز ’سبق ‘ نے بتایا کہ’ وزارت صحت نے مختلف ممالک سے آنے والوں کے لیے الگ الگ شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق چھٹی لی جاسکتی ہے‘۔

تمام افراد جو 13 مارچ یا اس کے بعد آئے ہیں وہ گھروں تک محدود رہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

شیڈول کے مطابق ایسے مسافر جو 28 فروری یا اس کے بعد چین ، جاپان ، جنوبی کوریا، اٹلی ، ترکی ، سنگاپور، مصر ، عراق ، لبنان ، شام اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنی آمد کی تاریخ کے مطابق دوہفتوں کی چھٹی حاصل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔
8 مارچ یا اس کے بعد فرانس ،سپین ، انڈونیشا، سوئٹزرلینڈ اورجرمنی سے آنے والے دوسرے گروپ میں شامل ہیں۔
تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل ہے جو 11 مارچ یا اس کے بعد برطانیہ ، آسٹریا، ڈنمارک، امریکہ ، نارویج اور سویڈن سے آئے ہیں پر مشتمل ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے ٹوئٹر پر’صحتی‘ لنک جاری کیا ہے  جس پر لاگ ان  کر کے چھٹی کی درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے ۔

شیئر: