Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شادی ہالز اور گیسٹ ہاوسز پیشگی رقم واپس کریں‘

وزارت سیاحت نے ٹول فری نمبربھی جاری کیا ہے( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی زارت سیاحت اور تجارت کے مطابق شادی ہالز اور فارم ہاوسز انتظامیہ پیشگی بنکنگ کی رقم واپس کرنے کی پابند ہے۔
تقریبات پر عارضی بندش کا قانون 13مارچ 2020 سے نفاذ العمل ہوا ہے جس کے بعد متاثرین کی بڑی تعداد نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے اس بارے میں دریافت کیا تھا کہ اداکی گئی پیشگی رقم کا کیا ہوگا؟۔
وزارت سیاحت نے ٹوئٹر اکاونٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جن افراد نے تقریبات کے لیے شادی ہالز یا دیگر فارم ہاوسز بک کرائے تھے وہ اپنی پیشگی رقم واپس لے سکتے ہیں‘۔

پیشگی رقم نہ ملنے کے بارے میں شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت نے اس حوالے سے ٹول فری نمبر 1900بھی جاری کیا ہے جس پر رابطہ کر کے پیشگی رقم نہ ملنے کے بارے میں شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں‘۔
مزید پڑھیں
یاد رہےسعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے جہاں مقامی ا ور غیر ملکی عمرہ زائرین پر پابندی عائد کی گئی وہاں تقریبات کو بھی عارضی طور پر ملتوی کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے اس حوالے سے پابندی کا اطلاق 13مارچ سے کیا جا چکا ہے۔
 وزارت داخلہ نے بیان میں کہا تھا کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر سوشل تقریبات معطل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔‘
’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا ممنوع ہے۔ اس ضمن میں شادی ہال، ایسے ہوٹل جہاں تقریبات کا ہال ہو یا استراحہ جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوسکتے ہوں، ان سب پر وقتی طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔‘
 
 

شیئر: