Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا بڑا حملہ ناکام، دو کشتیاں تباہ

اتحادی فورسز کے بحری یونٹ نے منگل کی صبح حملہ ناکام بنایا ہے ( فوٹو الشرق الاوسط)
یمن میں اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاہے کہ اتحادی فورسز نے الحدیدہ میں حوثی باغیوں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے بھری دوریمورٹ کنٹرول کشتیوں کو تباہ کرکے حوثیوں کی جانب سے  حملے کی کوشش کوناکام بنایا گیاہے۔
اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل المالکی نے مزید کہا کہ یمن میں اتحادی فورسز کے بحری یونٹ نے منگل کی صبح ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے ترجمان کرنل المالکی کی جانب سےجاری بیان کے حوالے سے مزید کہا گیاہے کہ ’اتحادی فورسز کے بحری یونٹ نے بحیرہ احمر کے جنوب میں  حوثی باغیوں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ریموٹ کنٹرول کشتیوں کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی‘۔

 ترجمان کا کہا ہے عالمی تجارت کو نقصان پہنچانے کی کارروائیاں جاری ہیں( فوٹو سبق)

’کشتیوں کو الحدیدہ کمشنری سے  بھیجا گیا تھا  جسے اتحادی فوج کے بحری یونٹس نے ناکام بناتے ہوئے دونوں کشتیوں کو بروقت تباہ کردیا‘۔
کرنل المالکی نے مزید کہا ’حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل عالمی اور علاقائی امن کو تہ و بالا کرنے اور بحری راستےکو مخدوش بناتے ہوئےعالمی تجارت کو نقصان پہنچانے کی کارروائیاں جاری ہیں جوجس سے عالمی امن کو شدید خطرے کا سامنا ہے‘۔
 ترجمان نے واضح کیا کہ ’دہشتگرد حوثی باغیوں نے الحدیدہ کمشنری کوگڑھ بنایا گیا ہے جہاں سے وہ ڈرونز، ریموٹ کنٹرول کشتیوں کے ذریعے تخریبی کارروائیوں کرتے ہیں جو عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے‘۔
کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ اب تک حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی 153بحری بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی جاچکی ہیں جبکہ 46 ریموٹ کنٹرول کشتیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

شیئر: