Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کا فضائی حملہ، حوثیوں کے عسکری ٹھکانے تباہ

عسکری اہداف تباہ کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا تیکنیکی حملہ کیا۔فوٹو: العربیہ
سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاءپر حملہ کرکے حوثیوں کے ڈرون گودام اور بیلسٹک میزائل کے لانچنگ پیڈ تباہ کردیے۔
سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق ’عرب اتحاد کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ڈرونز گودام اور ایران کے بیلسٹک میزائل کے لانچنگ پیڈ اور میزائل جوڑنے اور ذخیرہ کرنے والے مراکز تباہ کیے ہیں‘۔ 
’عرب اتحاد کے طیارو ں نے حوثیوں کے عسکری اہداف کو تباہ کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا تیکنیکی حملہ کیا تھا‘۔

 اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری کشی کو  تباہ کیا تھا۔فوٹو: العربیہ

عاجل ویب سائٹ کے مطابق کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ’ یہ حملہ ان اطلاعات کے تناظر میں کیا گیاجن سے پتہ چلاتھا کہ صنعا کو بیلسٹک میزائل داغنے، تیار کرنے اور ذخیرہ کرنے والے مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے‘۔
’اتحادی طیاروں نے فج عطان ، العمد چھاﺅنی اور جبل النھدین میں میزائل لانچنگ پیڈ اور انہیں تیار کرکے ذخیرہ کرنے والے ٹھکانوں کو زمین بوس کردیا‘۔
کر نل المالکی نے بتایا ’ عرب اتحاد کی فوجی کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی ضوابط کے عین مطابق ہے۔ عرب اتحاد کے کمانڈروں نے یہ کارروائی شہریوں کی سلامتی کو مد نظر رکھ کر کی۔ انہیں ممکنہ نقصانات سے بچانے کے لیے ضروری تدابیر کرلی تھیں‘۔

کر نل المالکی نے بتایا ’ فوجی کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون کے عین مطابق ہے۔فوٹو: العربیہ

کرنل المالکی نے کا کہنا تھا’ عرب اتحاد کے کمانڈروں کا انتباہ ہے کہ آئندہ بھی حوثیوں کی حربی صلاحیتوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے تمام ممکنہ ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ جارحانہ حملوں کی پشت پناہی کرنے والے دہشتگردوں کا بھرپور احتساب ہوگا‘۔
’ عرب اتحاد کی کمانڈ تمام فوجی اقدامات کے سلسلے میں بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کے سلسلے میں پرعزم ہے‘۔
 قبل ازیں عرب اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری کشی کو سمندر میں تباہ کیا تھا۔
 ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کوئی ریموٹ کنٹرول کشتی بحیرہ احمر میں روانہ کی تھی۔
 

شیئر: