Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کی فراہمی بڑھا دی

9.3 ملین مکعب میٹر پانی ارسال کیا جارہا ہے(فوٹوسوشل میڈیا)
سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے مملکت کے مختلف علاقوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کےلیے جامع حکمت عملی اختیار کی ہے۔
کورونا کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے واٹر کمپنی کی جانب سے 9.3 ملین مکعب میٹر پانی فراہم  کیا جارہا ہے۔
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘نے واٹر کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مملکت کے تمام شہروں میں پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہےتاکہ کسی کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل واٹر کمپنی کی جانب سے پانی کی ترسیل کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔
واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ اضافی طلب کو پورا کرنے اور صارفین کی شکایات کو دور کرنے کے حوالے سے بھی 24 گھنٹے آپریشن سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔
نیشنل واٹر کمپنی کے مطابق موجودہ ہنگامی حالات کے پیش نظر کمپنی نے ہر طرح کی پیش بندی کی ہے تاکہ کسی قسم کے بریک ڈاون کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: