Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: 48 گھنٹے تک پانی کی سپلائی معطل

سپلائی بند ہونے سے صارفین پریشان ہیں اور وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
نیشنل واٹر کمپنی نے جدہ کے چھ محلوں میں 48 گھنٹے تک پانی کی سپلائی معطل کردی ہے۔ یہ محلے الحرمین روڈ کے مشرق میں واقع ہیں۔ سپلائی بند ہونے پر مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ہر ایک کی زبان پر یہی سوال ہے کہ سپلائی کیوں بند کی گئی اور کب تک بحال ہوگی۔

 صارفین کو پانی فراہم کرنے کے لیے متبادل نیٹ ورک موثر کردیا گیا ہے۔فوٹو اخبار 24

اخبار 24 کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ پانی کی سپلائی الواحہ، النخیل، المنار، الرغامہ، السامر، الاجواد محلوں کے لیے بند کی گئی ہے۔ 48 گھنٹے تک سپلائی بندرہے گی۔
واٹر کمپنی نے پانی کی سپلائی بند کرنے کا سبب یہ کہہ کر بتایا ہے کہ پانی کی سپلائی لائنوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے، پانی فراہم کرنے والے متعدد ذرائع سے سینٹرل لائن کو مربوط کرنے اور پانی کے نیٹ ورک کی کھپت کی استعداد بڑھانے پر کام ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانی کی سپلائی بند کی گئی ہے۔
واٹر کمپنی نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ صارفین کو پانی فراہم کرنے کے لیے متبادل نیٹ ورک موثر کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے پانی کی مرکزی سپلائی لائن بند کرنے کا بہت زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
                      
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: