Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوج بھی کورونا سے نمٹنے کی قومی مہم میں شامل

فوج کی میڈیکل یونٹ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سپیشل موبائل ہسپتال تیار کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی افواج نے مملکت میں مقیم غیر ملکیو ں اور سعودی شہریوں کی صحت و سلامتی کے لیے تمام وسائل وقف کردیے ہیں۔
مسلح افواج میں طبی خدمات کا ادارہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی قومی مہم میں شامل  ہے۔

سعودی افواج کی صحت ٹیم مشکوک مریضوں کا طبی معائنہ کررہی ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی افواج کے ماتحت طبی خدمات کے ادارے نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سپیشل موبائل ہسپتال تیار کیا ہے۔
سعودی افواج کی سپیشل ٹیمیں وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر احتیاطی تدبیر کے طور پر جگہ جگہ موبائل ہسپتال پہنچا رہی ہیں۔
جدہ میں کنگ فہد آرمی ہسپتال کے ماتحت موبائل ہسپتال مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے پوری طرح سے تیار ہوچکا ہے۔
سعودی افواج کی صحت ٹیمیں کورونا وائرس کے مشکوک مریضوں کا ابتدائی طبی معائنہ انہیں ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل کررہی ہیں۔

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: