Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ مسجد الحرام کے صرف بڑے دروازے کھلے رہیں گے‘

دیگر تمام دروازے بند کردیے گئے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے بڑے دروازے کھلے رہیں گے جبکہ دیگر تمام دروازے بند کردیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پیر کو حکم جاری کرکےمسجد الحرام کے تمام دروازے بند کرادیے تاہم بڑے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں-
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ’ یہ فیصلہ زائرین کو نئے کورونا وائرس کی وبا سے بچانے اور وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے صحت حکام کے مشورے پر حفاظتی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے‘-
یاد رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے متعدد اقدامات کیے ہیں- سارے اقدامات صحت حکام اور سیکیورٹی افسران کے تعاون و اشتراک سے کیے جارہے ہیں-

شیئر: