Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

300 سال بعد آبائی رشتوں کی جانب واپسی: تائیوان کی تاؤ قوم کا تاریخی سمندری سفر شروع

بڑی بڑی سمندری لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے، نارنجی رنگ کی لائف جیکٹس پہنے ہوئے بیس آسٹرونیشیائی  (تائیوان کے مقامی باشندے) مرد ہاتھ سے تراشی گئی ایک لمبی کشتی میں مغربی بحرالکاہل کی جانب روانہ ہوئے۔ ان کا مقصد 300 سال بعد پہلی بار اپنے آبائی رشتہ داروں کے وطن تک پہنچنا ہے۔
مقامی تاؤ لوگ، جو تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل سے تقریباً 90 کلومیٹر (56 میل) دور واقع چھوٹے سے آرکڈ جزیرے کے باشندے ہیں، فلپائن کے باتانیس جزائر اور وہاں کی ایواتان برادریوں کے ساتھ گہرے ثقافتی، لسانی اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔
اس سفر میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ باشی چینل  کے پار یہ مہم ایک قدیم آبائی سمندری راستے کی پیروی کرے گی، تاکہ دونوں برادریوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم روایتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ تفصیل اے ایف پی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

شیئر: