Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن بھر سے دو ہزار سے زائد بارودی سرنگیں تلف

سعودی عرب مسام پروجیکٹ کے تحت کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے جون کے دوسرے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے دو ہزار 45 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 927 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 98 اینٹی ٹینک، 18 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
جون کے آغاز سے اب تک دو ہزار 843 بارودی سرنگوں کو ہٹایا گیا جبکہ 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 182 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔

سعودی عرب مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد سویلین سیفٹی کو بڑھانا، یمنی عوام کو محفوظ اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔

 

شیئر: