سعودی یونیورسٹی نے پانچ امریکی نینو ٹیک پیٹنٹ حاصل کر لیے
یہ پیٹنٹس یونیورسٹی کی ایک ریسرچ ٹیم نے تیار کیے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی الخرج نے نینو ٹیکنالوجی میں انوینشنز کے لیے ’یوایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارکس آفس‘ سے پانچ پیٹنٹس حاصل کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ پیٹنٹس کالج آف سائنس اینڈ ہیو مینٹیز کی ایک ریسرچ ٹیم نے تیار کیے ہیں، جو یونیورسٹی کی سائنسی تحقیق کی سپورٹ، انوینش کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور قومی ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ علم کی تخلیق کے فروغ کے لیے مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے۔
اس پورٹ فولیو میں جدید سینسرز، سمارٹ میٹریلز اور مخصوص نینو مواد کی تیاری شامل ہے، جو مختلف حیاتیاتی استعمالات کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
یہ جدید سائنسی حل توانائی، ماحولیاتی اور طبی شعبوں میں ممکنہ استعمال رکھتے ہیں، جن میں ہائیڈروجن پر اکسائیڈ کی پیداوار اور دریافت میں بہتر کارکردگی شامل ہے، جس سے اقتصادی اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
یہ کامیابی یونیورسٹی کے سازگار تحقیقی ماحول میں اساتذہ اور وژن 2030 کے مطابق سائنسی انوینشن کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
