Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موسم کا لطف اٹھانے والے شہریوں کو منتشر کیا گیا‘

’وادی میں جمع ہونے والے شہریوں نے کورونا کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کے برخلاف کام کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
کورونا وائرس کے انسداد کے لیے گھروں تک محدود رہنے کی حکومتی ہدایات کے باوجود حائل میں بارش کے بعد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے متعدد شہری فیملیوں سمیت قریبی وادی میں جمع ہو گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وادی جمع ہونے والے شہریوں کو واپس جانے اور انہیں متفرق کرنے کے لیے پولیس فورس نے مداخلت کی ہے۔
حائل ریجن میں پولیس کے سربراہ کرنل حبیب بن عطا اللہ الجہنی نے کہا ہے کہ ’پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وادی میں متعدد شہری، خواتین اور بچوں سمیت موسم کا لطف اٹھانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انہیں بھیڑ لگانے اور جمع ہونے سے روکنے کے لیے فوری طور پر پولیس کی ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔‘
’پولیس اہلکاروں نے وادی کو ہر طرف سے گھیر لیا اور شہریوں کو جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔‘

وادی میں جمع ہونے والے شہریوں کو جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ( فوٹو: سبق)

کرنل حبیب بن عطا اللہ کا کہنا تھا کہ وادی میں جمع ہونے والے شہریوں نے کورونا کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کے برخلاف کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ حائل کے قریب ایسی متعدد وادیاں ہیں جہاں سال بھر بارش ہوتی ہے اور موسم خوشگوار رہتا ہے۔ سیر و تفریح کے لیے اکثر لوگ یہاں وہاں کا رخ کرتے ہیں۔ 

شیئر: