Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا پاکستان کورونا ٹیسٹ کی جدید ٹیکنالوجی کا سیٹ اپ لگا سکے گا؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی صلاحیت کافی محدود ہے اور ملک میں سرکاری سطح پر روزانہ کی بنیاد پر 12 سو سے 15 سو افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین، جنوبی کوریا اور سنگا پور نے این جے ایس جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کیے۔ 
پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی کے بائیوانفارمیٹکس کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر عامر عباسی بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرز کے ساتھ مل کر کووڈ 19 کے جینوم کو ریڈ کرنے میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں۔
پروفیسر عباسی کے مطابق پاکستان بھی این جے ایس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک دن میں 20 سے 40  ہزار افراد کے ٹیسٹ کر سکتا ہے اور مثبت آنے والے افراد کو آئیسولیٹ کرنے کے بعد پاکستان کو لاک ڈاؤن جیسے انتہائی اقدام کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی تاہم یونیورسٹی میں ایسا سیٹ اپ لگانے کے لیے انہیں حکومتی سرپرستی درکار ہے۔ 
کیا پاکستان بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے کے لیے اس جدید ٹیکنالوجی کا سیٹ اپ لگا سکے گا؟ دیکھیے اردو نیوز کے حسن ناصر خان کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

شیئر: