Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کی طرف سے آگاہی کے لیے دو بلین ایس ایم ایس روانہ

’کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے 24 زبانوں میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو آگاہی دی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے اب تک دو بلین سے زیادہ ایس ایم ایس موبائل صارفین کو بھیجے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’بحران کے آغاز سے اب تک شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آگاہی دینے کے لیے 24 سے زیادہ زبانوں میں ایس ایم ایس بھیجے گیے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’موبائل صارفین کو گھر میں رہنے کے علاوہ کورونا سے بچنے کی تدابیر اور افواہوں پر یقین نہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’مختلف زبانوں میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ایس ایم ایس کے علاوہ تمام دستیاب ذرائع سے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے‘۔

شیئر: