Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مقامی مارکیٹ میں انڈوں کا بحران نہیں‘

’طلب ورسد میں توازن برقرار رکھنے کےلیے انڈوں کی بڑی کھیپ درآمد کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں طلب ورسد میں توازن برقرار رکھنے کےلیے انڈوں کی بڑی کھیپ درآمد کی جا رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مقامی مارکیٹ میں موجودہ حالات کی وجہ سے طلب اور رسد میں توازن خراب ہوگیا ہے تاہم ملک میں انڈوں کا بحران نہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی کے تعاون سے انڈوں کی بڑی کھیپ جلدی پہنچنے والی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر ایک شہری نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک دکان کے سامنے بڑی تعداد میں لوگوں کو انڈے خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے دعوی کیا ہے کہ ’مقامی مارکیٹ میں انڈوں کی کمی ہے، لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں‘۔

شیئر: