Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت آنے والے سعودیوں کے لیے خصوصی انتظامات

مملکت کے مختلف شہروں میں 11 ہزار آئسولیشن رومز کی مخصوص کیے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
وزیرٹرانسپورٹ انجنیئرصالح بن ناصر الجاسرنے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ملک سے آنے والے سعودی شہریوں کےلیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ کو ائیر پورٹ پر کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جو وزارت صحت کے تعاون سے بیرون ملک سے موجودہ حالات کی وجہ سے آرہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس ہی اے ‘ کے مطابق سعودی حکومت نے بیرون مملکت موجود اپنے شہریوں کی وطن واپسی کےلیے خصوصی انتظامات کیے ہیں اس ضمن میں موجودہ حالات کی وجہ سے مختلف ممالک میں موجود سعودیوں کو وطن واپس لانے کےلیے خصوصی پروازیں بھی چلائی گئی ہیں۔

وزارت صحت کے تعاون سے ایئر پورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

ریاض کےشاہ خالدانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وزارت صحت کے تعاون سے خصوصی تھرمل کیمروں کی تنصیب کے علاوہ وزارت صحت کے اہلکاروں کو بھی متعین کیا گیا ہے جو ہر مسافر کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ان کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے جس پر دوسرے مرحلے کے بارے میں انہیں مطلع کیاجائے گا۔
دریں اثنا العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی حکام نے بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کےلیے مملکت  کے مختلف شہروں میں 11 ہزار کے قریب آئسولیشن رومز مخصوص کیے ہیں جہاں ان مسافروں کو دوہفتوں کےلیے رکھا کر انکی نگرانی کی جائے گی۔
آئسولیشن کی مقررہ مدت گزرنے کے بعد تمام افراد کا طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ اس امر کی یقین دہان کی جاسکے کہ کوئی مسافرکووڈ 19 کا شکار تو نہیں۔
دوسری جانب انڈونیشیا میں مقیم سعودی سفیرنے وہاں موجود سعودی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے حوالے سے کیے جانے والے خصوصی انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل وطن کےلیے مملکت کی قیادت کا خلوص مثالی ہے جو کسی بھی مشکل حالات میں اپنے ہم وطنوں کو تنہا نہیں رہنے دیتے۔
سعودی سفیر نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی فضائی راستے بند ہونے کے بعد انڈونیشیا میں موجود تمام سعودی شہریوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے بعد انکی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے انڈونیشیا اور دیگر ممالک میں موجود سعودی شہریوں کی واپسی کےلیےایوان شاہی سے احکامات صادر ہونے کے بعد وزارت خارجہ سے خصوصی پورٹل لانچ کیا تھا جس میں سعودیوں شہریوں کواپنے بارے میں اندراج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ انہیں واپس وطن لایا جاسکے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں