Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سکول رحاب میں آن لائن تدریس کے لیے خصوصی سلیبس

سکول ویب سا ئٹ پرمکمل ہدایات موجود ہیں (فوٹو سوشل میڈیا)
پاکستان انٹرنیشنل سکول، جدہ انگلش سیکشن رحاب (پی ای ایس جے ای ایس) نے بھی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش اور کرفیو کے دوران آنلائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
پی ای ایس جے ای ایس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں طلبہ اور کمیونٹی کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کااعلان کیا گیا ہے۔
 بیان کے مطابق نرسری سے اے لیول تک کے تمام طلبہ کے لیےآن لائن درس و تدریس کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ اس کے لیے سکول انتظامیہ نےخصوصی سلیبس مرتب کیا ہے۔
 آن لائن تدریس کے حوالے سے رہنمائی کے لیے سکول کی ویب سائٹ پرمکمل ہدایات موجود ہیں۔

آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے (فوٹو سوشل میڈیا)

سکول کے اساتذہ و ویڈیو اور پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے لیکچر دے رہے ہیں۔
 جونیئرسکول کے طلبہ کو آن لائن تدریس کی جانب راغب کرنے کے لئے انہیں نہ صرف ویڈیوز ارسال کی جاتی ہیں بلکہ اساتذہ کی جانب سے وائس میسجزبھی بھیجے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ’سوشل ڈسٹینس‘ کا احساس نہ ہو۔
 سینیئر سکول کے لیے آن لائن سیشن اور ان کے اسائنمنٹس اپ لوڈ کئے جارہے ہیں۔ تمام طلبہ کے کوئز اور امتحانات آن لائن لئے جا رہے ہیں۔
 بیان میں مزید کہا گیا کہ  کرونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظر بھی سکولانتظامیہ نے مملکت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
 ایسے والدین کے لیے جومکمل فیس ادا نہیں کرسکتےان کے لیے سپیشل انسٹالمینٹ پروگرام  شروع کیا گیا ہے وہ اپنی سہولت کے مطابق اقساط مقرر کروا سکتے ہیں۔
 فیس جمع کرانے کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔اکاونٹ نمبراسکول کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  صرف وہی فیس وصول کی جا رہی ہے جو ’پراسپیکٹس‘ میں موجود ہے (فوٹو سوشل میڈیا)

  صرف وہی فیس وصول کی جا رہی ہے جو ’پراسپیکٹس‘ میں موجود ہے۔ جب تک موجودہ صورت حال برقرار رہے گی ٹرانسپورٹ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
 ایسے والدین جو موجودہ صورت حال کے باعث مقررہ وقت پر فیس جمع نہیں کروا سکے وہ بغیر جرمانے کے فیس ادا کرسکتے ہیں۔
 تمام  طلبہ بلا تفریق خواہ فیس جمع کرائی گئی ہے یا نہیں آن لائن پروگرام سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
سکو ل انتظامیہ کی جانب سے ایڈ میشن ، رجسٹریشن فارم ویب سائیٹ پر فراہم کیا گیاہے تاکہ والدین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
 ویب سائٹ پر’سپیشل کمپلینٹ سینٹر‘ کا اجرا کیا گیا ہے۔سکول انتظامیہ چوبیس گھنٹے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے موجود ہے۔
 بیان میں مزید کہا گیا کہ معاشی بحران کی موجودہ صورت حال کے باوجود سکول سے منسلک تمام تدریسی اورغیرتدریسی عملے کی تنخواہوں میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں کی جائےگی۔

شیئر: