Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے مکان میں آتشزدگی، غیر ملکی زخمی

غیر ملکی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی(فوٹو سبق)
جدہ کے جنوبی علاقہ الھنداویہ کے ایک مکان میں لگنے والی آگ سے عرب ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی زخمی ہوگیا جسے شہری دفاع کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔
ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد عثمان القرنی نے نیوز ویب ’سبق‘ کوبتایا کہ ’شہری دفاع کے کنرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ ھنداویہ کے ایک مکان میں آگ لگ گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ں نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

شہری دفاع کے فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے(فوٹو سبق)

 مکان میں شدید دھواں بھر جانے کی وجہ سے وہاں رہنے والاایک غیر ملکی متاثرہوا جسے مکان سے نکالنے کے بعد موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی بعدازاں ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے اسےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کرنل القرنی کا کہنا تھا کہ گھروں میں آگ لگنے کے محفوظ رکھنے کے آلات نصب کرنے چاہئیں تاکہ حفاظتی اقدامات کو بہتر بنایا جاسکے۔

 

 

شیئر: