Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چالیس ہزار افراد آئسولیشن میں

کوئی بھی شخص انتہائی ضرورت کے بغیر گھرسے نہ نکلے-(فوٹو اےایف پی)
 سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قرنطینہ اور گھر میں الگ تھلگ کیے جانے والے افراد کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے-
وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو ریاض میں پریس بریفنگ میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ اگر کورونا وائرس سے متعلق اگر کسی کے ذہن میں طبی استفسار ہو تو 937 پر رابطہ کرکے جواب حاصل کیا جاسکتا ہے-
 ترجمان نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ کورونا کے بچاؤ کی تدابیر سے لاپروائی نہ برتیں- اس سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ یقین رکھیں کہ کورونا وائرس سے کوئی بھی محفوظ نہیں- سب لوگ حفاظتی تدابیر کی مکمل پابندی کریں-

 ترجمان نے  خبردار کیا کہ نوجوان احتیاطی تدابیر سے لاپروائی نہ برتیں-(فوٹو سوشل میڈیا)

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے زور دے کر کہا کہ نوجوان بھی کورونا کی وبا سے متاثر ہوسکتے ہیں-
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں سے یہ بھی کہا کہ وہ گھروں تک محدود رہنے کی پابندی کریں جو شخص بھی کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے گا اسے گرفتار کرلیا جائے گا-
وزارت داخلہ نے تاکید کی کہ کوئی بھی شخص انتہائی ضرورت کے بغیر گھرسے نہ نکلے-

شیئر: