Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: کمپنیوں کی طرف سے 300 لیبر کیمپوں کا اندراج

’لیبر کیمپوں کا دورہ کرکے کارکنوں کا معائنہ کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں متعدد کمپنیوں نے 300 لیبر کیمپوں کا اندراج کروایا ہے جن میں لگ بھگ 30 ہزار غیر ملکی کارکن رہائش پذیر ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد کی ہدایت پر تمام لیبر کیمپوں کا معائنہ کیا جائے گا، جن کیمپوں میں کورونا سے تحفظ کا انتظام نہیں اس کے رہائشیوں کو سکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے جدہ میونسپلٹی نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کے کیمپوں کا اندراج کروائیں تاکہ دورہ کر کے کارکنوں کا معائنہ کیا جائے اور حسب ضرورت انہیں سکولوں میں منتقل کیا جائے۔
جدہ کمشنری کے سکریٹری انجینئر فارس رجب نے کہا ہے کہ ’میونسپلٹی نے کمپنیوں کی سہولت کے لیے لنک جاری کیا ہے جس میں کیمپوں کی رجسٹریشن اور کارکنوں کی تفصیل کا اندراج ہوسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کوروناوائرس کے انسداد کے لیے ضروری ہے کہ کیمپوں میں بھیڑ بھاڑ کو ختم کیا جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس مقصد کے لیے وزارت تعلیم نے ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے متعدد سکول ہمارے حوالے کردیے ہیں جنہیں کارکنوں کی رہائش کے لیے تیار کیا جارہا ہے‘۔
 

شیئر: