Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں سکیورٹی فورس کو مطلوب شہری جھڑپ میں ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے دو کو زخمی کردیا تھا-(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورس کو مطلوب مقامی شہری تبوک میں مقابلے کے دوران مارا گیا-
سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے دو کو زخمی کردیا تھا- جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاستی سلامتی ریذیڈنسی کے ترجمان نے بدھ کو اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورس کو مقامی شہری عبدالرحیم بن احمد محمود ابو طقیقۃ الحویطی مطلوب تھا-

مقامی شہری عبدالرحیم بن احمد محمود ابو طقیقۃ الحویطی مطلوب تھا-(فوٹو الشرق الاوسط)

سیکیورٹی اہلکاروں نے  پیر 13 اپریل کو الحویطی کی گرفتاری کے لیے اس کےگھر کی ناکہ بندی کی- الحویطی نے جو ریت کی بوریوں کے پیچھے عمارت کی چھت پر قلعہ بند بیٹھا ہوا تھا- سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی-
سیکیورٹی اہلکار اور الحویطی کا ایک بھائی اس سے  بار بار خود کو حوالے کرنے کی اپیل کرتے رہے مگر اس نے کسی کی نہیں سنی-
ترجمان نے مزید بتایا کہ الحویطی نے جب فائرنگ اور آتشگیر مادے سے بھری بوتلیں پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھا تو مجبور ہوکر سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے الحویطی کی موت واقع ہوگئی-

سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتاری کے لیے گھر کی ناکہ بندی کی-(فوٹو سبق)

 دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے-
سیکیورٹی اہلکاروں نے الحویطی کے مکان کی تلاشی لی جہاں سےایک مشین گن، ایک پستول، ایک بندوق ، ایئر گن، مشین گن کی 37 گولیاں، 12 کارتوس اور ایک  صندوق ملا جس میں آتشگیر مادے سے بھری 13 بوتلیں موجود تھیں-
ریاستی سلامتی کی پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی شکل میں  بدامنی پھیلانے کی کوشش کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا-

شیئر: