Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کے دوران غیرملکیوں کو سمگل کرنے کی کوشش

 پولیس نےغیر ملکی ٹرک ڈرائیورکو گرفتار کرلیا۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب کے علاقے قصیم میں پولیس نے کرفیو کے دوران ورکرزکی سمگلنگ کی کوشش کرنے والے غیر ملکی ٹرک ڈرائیورکو گرفتار کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کرفیو کے دوران ٹرک ڈرائیوروں اور نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے  ڈرائیوروں کو ضرورت کا سامان لانے لے جانے اور کھانے پینے کی اشیا بروقت مہیا کرنے کی ضرورت کے پیش نظر کرفیو سے استثنی دیے ہوئے ہیں-

 ٹرک ڈرائیوربھاری رقم لے کر قصیم پہنچانے کی کوشش کررہا تھا-(فوٹو عاجل)

قصیم پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ’ پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے راتوں رات مالدار بننے کا چکر شروع کردیا- وہ کرفیو کے دوران اپنے ہموطنوں کو ان سے بھاری رقم لے کر قصیم پہنچانے کی کوشش کررہا تھا‘-
قصیم ریجن کے شمال مشرق میں واقع سامودۃ تحصیل میں چیک پوسٹ پر ڈرائیور کو چیکنگ کے لیے روکا گیا- شک کی بنیاد پر ٹرک کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ اس پر پاکستانی ورکرز چھپے ہوئے ہیں-
 پولیس نے ڈرائیور اور اس کے ہموطنوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی-
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: