Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عشا اور تراویح

تراویح 20 رکعت کے بجائے 10 رکعتوں ہی پڑھی گئی(فوٹو، سوشل میڈیا)
رمضان المبارک کی پہلی شب کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں عشا اور تراویح کی نمازیں باجماعت ادا کی گئیں-
اخبار 24 کے  مطابق عشا اور تراویح میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے اہلکار اور دونوں مساجد کی صفائی اور سینیٹائزنگ پر مامور افراد بھی شریک ہوئے- انتظامیہ نے ماہ مبارک کے دوران دونوں مساجد میں عام نمازیوں کی شرکت پر پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے- یہ پابندی  نئے کورونا وائرس سے بچانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے صحت حکام کی ہدایت پر لگی ہوئی ہے-


تراویح 20 رکعتوں کے بجائے 10 رکعت ہی پڑھی گئی- مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی تجویز پر دس رکعتوں پر ہی اکتفا کیا گیا-
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ یکم رمضان کو مسجد الحرام میں تراویح کی 6 رکعتیں امام و خطیب شیخ ڈاکٹر سعود الشریم پڑھائیں گے جبکہ باقی چار رکعتیں اور وتر دونوں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدسیس پڑھائیں گے-
 

شیئر: