Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں سڑکوں کی صفائی اور سینیٹائزنگ

سخت حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)
تبوک میونسپلٹی نے شہروں کی سڑکوں اور چوراہوں کی صفائی اور سینیٹائزنگ کی کارروائی تیز کردی ہے.
صوبے کی تمام کمشنریوں’ شہروں اور تحصیلوں میں پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص پلوں، پبلک مقامات، تجارتی مراکز، اہم جگہوں اور سڑکوں کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام  کیا جا رہا ہے.
رمضان کے دوران کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی نے شاہراہوں اور پبلک مقامات سمیت تمام مذکورہ جگہوں کو سینیٹائز کرنے کےلیے تربیت یافتہ عملہ تیار کرلیا ہے.
کارکنان کو سڑکیں دھونے اور ان پر جراثیم کش محلول کا چھڑکاؤ کرنے کے لیے مشینیں بھی فراہم کردی ہیں. کرفیو کے دوران یہ کام زیادہ بہتر اور موثر شکل میں انجام دیا جارہا ہے.
تبوک میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ مختلف ادارے اس سلسلے میں تعاون کررہے ہیں. ہر ایک کی کوشش ہے کہ صفائی اور سینیٹائزگ کا کام احسن طریقے سے انجام پائے.
تبوک میونسپلٹی کے مطابق یہ سارے کام مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر نئے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر انجام دیے جارہے ہیں.

شیئر: