Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کی چھت، دیواروں اور غلاف کی صفائی

خانہ کعبہ اور غلاف کعبہ کو سینیٹائز بھی کیا گیا-(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں غلاف کعبہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت، دیواروں اور غلاف کی صفائی کا کام نہایت احترام اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرلیا-
مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی خانہ کعبہ کی صفائی  اور غلاف کعبہ کی تزئین کا نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے- اسی کے مطابق یہ کام انجام دیا گیا- کورونا وائرس بحران کے پیش نظر خانہ کعبہ اور غلاف کعبہ کو سینیٹائز بھی کیا گیا-

صفائی کا کام نہایت احترام اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرلیا گیا-(فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ماہرین نے جدید ترین آلات کی مدد سے صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام ریکارڈ وقت میں انجام دیا- غلاف کعبہ کی چمک دمک بحال ہوگئی- گردو غبار صاف کردیا گیا-
یاد رہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہر سال یہ کام انجام دیا جاتا ہے-

صفائی اور سینیٹائزنگ کی کارروائی سیٹلائٹ چینل کے ذریعے دکھائی گئی-(فوٹو سبق)

خانہ کعبہ اور غلاف کعبہ کی صفائی اور سینیٹائزنگ کی کارروائی سیٹلائٹ چینل کے ذریعے دکھائی گئی- سارا کام ایمان افروز ماحول میں انجام پایا-
صفائی اور سینیٹائزنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں- خانہ کعبہ کی چھت، دیواروں اور غلاف کعبہ کو صفائی کے دوران معطر کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا-

رمضان سے قبل ہر سال یہ کام انجام دیا جاتا ہے-(فوٹو سبق)

 خانہ کعبہ کی صفائی اورسینیٹائزنگ کا کام مسجد الحرام کی جنرل پریذیڈنسی کے سیکریٹری احمد المنصوری کی نگرانی میں انجام دیا گیا- انہوں نے سارے کام کی نگرانی کی-

شیئر: