Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحے کے زور پر گاڑیاں چھیننے والا گروہ گرفتار

ملزمان نے 20 گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا(اخبر 24)
ریاض میں پولیس نے اسلحہ کے زور پر گاڑیاں چھینے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گروہ کوگرفتار کیا ہے.
ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو بتایا کہ پولیس کو گروہ کی تلاش تھی جس کے بارے میں مختلف علاقوں میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی.
پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے سرگرم عمل تھی بالاخر انہیں گرفتار کرلیا گیا.
ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں 20 گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا جبکہ ان کے قبضے سے 7 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں جن کے بارے میں مختلف تھانوں میں رپورٹ کرائی گئی تھی.
کرنل التویجری نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات کے دوران استعمال ہونے والی پستول اور ایک بندوق بھی برآمد ہوئی.
گروہ میں 4 سعودی اور ایک یمنی شامل ہے جن کی عمریں 20 سے 40 برس کے درمیان ہیں.
ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر کے ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ان کا چالان تحقیقاتی ادارے میں جمع کرایا جائے گا جہاں سے مقدمہ دائر کرکے انہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا.

شیئر: