Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: چوری کی 22 وارداتیں کرنے والا گروہ کیسے پکڑا گیا؟

چاروں ملزمان نے 22 وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔فوٹو: عاجل
ریاض پولیس نے دارالحکومت کے مختلف محلوں میں چوری کی 22 وارداتیں کرنے والے مقامی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا ’ مقامی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں کے گھرو ںمیں چوری کی وارادتیں ہوئی تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر وارداتیں کرنے والوں تک رسائی کی حکمت عملی ترتیب دی گئی‘۔ 
’پتہ چلا کہ مقامی نوجوانوں کا ایک گروہ یہ وارداتیں کررہا ہے۔ چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا‘۔

 نوجوانوں کا گروہ گاڑیاں چوری کرکے  وارداتیں کر رہا تھافوٹو: عاجل

گرفتاری سے قبل واردات کرنے والوں کے بارے میں مطلوبہ معلومات اورشواہد حاصل کرلیے گئے۔ 
 نوجوانوں کا گروہ گاڑیاں چوری کرکے ان کے ذریعے چوری کی وارداتیں کر رہا تھا۔یہ نوجوان مختلف مقامات پر کھڑی گاڑیو ں کے شیشے توڑ کر ان سے قیمتی اشیا بھی چوری کررہے تھے۔
التویجری کے مطابق چاروں چوروں نے 22وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ریاض کے الحمراءالعلیا، الصحافہ، النسیم ، الروضہ اور ضاحیہ لبن میں چوری کی وارداتیں کیں۔
’ملزمان نے دس گاڑیاں چوری کرنے اور بارہ گاڑیو ںکے شیشے توڑنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ چاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی‘۔
 

شیئر: