Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں نےکورونا کاپتہ لگانے والا آلہ بنالیا

کورونا وائرس کی نشاندہی ریکارڈ وقت میں کرلی جاتی ہے.(فوٹو سبق)
سعودی نوجوانوں نے کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کیا ہے.
اس سے نہ صرف یہ کہ انسان کے جسم کا درجہ حرارت معلوم ہوجاتا ہے بلکہ خون کے ذریعے کورونا وائرس کی نشاندہی بھی ریکارڈ وقت میں کرلی جاتی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والے آلے کا اندراج سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی میں کرادیا گیا. جلد ہی عالمی سطح پر اس کی رجسٹریشن سعودی عرب کے نام سے کرادی جائے گی.
کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے آلے کی ٹیم کے قائد انجینیئر سیف بن غازی الحیسونی ہیں.
الحیسونی کا کہناہے کہ اس آلے کی خوبی یہ ہے کہ اس کی بدولت کورونا کی نشاندہی پلک جھپکتے میں ہوجاتی ہے. اگر کسی کے بارے میں یہ شک و شبہ ہوجائے کہ فلاں کورونا وائرس میں مبتلا ہے یا نہیں اس حوالے سے تمام خدشات فوری بنیاد پر ختم ہوجاتے ہیں.

شیئر: