Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئل ٹینکر میں آتشزدگی، پاکستانی ڈرائیور زخمی

حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی (فوٹو، سبق نیوز)
سعودی عرب میں شہری دفاع کے اہلکاروں نے آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ ٹینکر کے زخمی پاکستانی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق عسیر ریجن میں ’سراہ عبیدہ ‘ کمشنری کے شہری دفاع کو اطلاع ملی کہ ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر الٹ گیا جس میں آگ بھڑک اٹھی ہے.

فائر فائٹرز نے مخصوص کیمیکل ٹینکر کے اطراف میں پھیلا دیا (فوٹو: سبق)

اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی مخصوص ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کر دیا. ٹینکر الٹنے سے اس میں موجود ڈیزل میں فوری طور پر آگ لگ گئی جبکہ ٹینکر کے پاکستانی ڈرائیورزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے شاہراہ کو بلاک کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مخصوص مواد ان مقامات پر پھیلا دیا جہاں ٹینکر سے ڈیزل نکل کر روڈ پر پھیل گیا تھا۔
شہری دفاع نے ’کولنگ‘ کا کام مکمل کرنے کے بعد حادثے کی وجہ جاننے کے لیے معاملہ متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا تاکہ حادثے کی وجہ دریافت کی جا سکے.

شیئر: