Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپیکر قومی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار

اسد قیصر نے کہا کہ میرےبیٹےاوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔(فوٹو: ٹوئٹڑ)
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔'
انہوں نے پوری قوم سے احتیاط کرنے اور ان کی صحت یابی کی دعا کی درخواست کی۔

 

اسد قیصر نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، آج ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ میرے بیٹےاور بیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمرا اسماعیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا تھا کہ 'میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انشااللہ میں اس بیماری سے لڑوں گا۔'

اس سے پہلے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم میں ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور وہ صحت یاب ہوگئے۔

حال ہی میں لیاری سے ایم ایم اے کے ایم پی اے سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ان کے گھر کے آٹھ افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جن میں ان کی والدہ، بیوی اور بچے شامل تھے۔
رواں ماہ ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات و دیہی ترقی کامران بنگش بھی کورونا کی وبا کا شکار ہوئے۔

شیئر: