Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے کورونا پر تیزی سے قابو پانے کا عزم

 وزرائے اقتصاد کا وڈیو اجلاس سعودی عرب کی صدارت میں ہوا.(فوٹو ٹوئٹر)
جی ٹوئنٹی کے وزرائے اقتصاد نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پالیا جائے گا.
الوطن اخبار کے مطابق جی 20 کے  وزرائے اقتصاد کا وڈیو اجلاس  جمعے کو سعودی عرب کی صدارت میں ہوا.
اجلاس کے بعد جاری بیان میں کیا گیا کہ  وڈیو کانفرنس میں نئے کورونا وائرس کی وبا اور اس سے دنیا بھر کے ملکوں خصوصا جی  20 میں شامل ممالک کی معیشتوں پر پڑنے والے اثرات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا.
معیشتوں کو ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے طور طریقوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غوروخوض کیا گیا.
جی ٹوئنٹی کے وزرائے اقتصاد نے بتایا کہ نجی اداروں، تجارتی اداروں خصوصاانٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں اور این جی اوز کے ساتھ مل جل کر نئے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے.
اجلاس میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی لاگت انتہائی حد تک کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی. خاص طور پر مواصلاتی خدمات کے حوالے سے قلت اور مشکلات سے دوچار علاقوں اور وبا سے زیادہ متاثرہ مقامات پر زیادہ توجہ دی جائے گی.

مصنوعی ذہانت وبائی امراض سے لڑنے اور بچانے میں کردارادا کرے گی.(فوٹو ٹوئٹر)

وزرائے اقتصاد نے اس بات پر زور دیا کہ وبا سے متعلق تمام معلومات جمع کرنے میں سب کو تعاون کرنا ہوگا.اس بات کا لحاظ رکھنا ہوگا کہ ساری اطلاعات معتبر اور دقیق ہوں.ذاتینوعیت کی نہ ہوں.
وزرائے اقتصاد نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے منفرد امکانات کا اچھی طرح سے علم ہے. مصنوعی ذہانت وبائی امراض سے لڑنے اور بچانے میں بڑا کردارادا کرے گی.
وزرائے اقتصاد نے مصنوعی ذہانت پر ریسرچ اور کمپیوٹر کے بنیادی ڈھانچے کے لیے مصنوعی ذہانت کے وسیع البنیاد استعمال پر سرمایہ کاری کی اہمیت پربھی زور دیاہے۔

 

شیئر: