Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ کو ایموجیز کا درست مطلب پتا ہے؟

اکثر لوگ ایموجیز کے صحیح مطلب اور درست استعمال سے لاعلم ہیں (فوٹو: اردو نیوز)
عالمی دنیا کو جدید ٹیکنالوجی نے جتنا ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے اس کا آج سے چند سال قبل کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ سات سمندر پار بیٹھے انسان کو آپ ایک فون کال پر دیکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح میسیجنگ پر آپ ایک دوسرے سے اپنی موجودہ کیفیت کو ایموجیز کے ذریعے بھی شیئر کر سکتے ہیں جس کے لیے کئی ایموجیز متعارف کروائی گئی ہیں۔
مگر ان ایموجیز میں سے بعض کو اُن کے مطلب کے مترداف استعمال کیا جانے لگا ہے۔ انہی ایموجیز کے درست مطلب اُردو نیوز آپ کے لیے لے کر آیا ہے۔
موبائل فون پر استعمال کرنے والے صارفین اسنوٹ بلبلے والی ایموجی کو آسانی سے پہچان لیں گے۔ جاپانی کارٹونوں اور مزاح نگاروں کے مداحوں نے اس ایموجی کے کردار کی نشاندہی سونے یا نیند میں ہونے سے کی ہے۔ عام طور پر لوگ اس ایموجی کو اداس یا بیماری کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر یونیکوڈ اس ایموجی کو نیند سے بھرا ہوا چہرہ کہتا ہے۔

سر پر ہاتھ رکھے اس ایموجی کے ساتھ کئی مطلب جوڑے جاتے ہیں۔ اس ایموجی کو ڈنسنگ سٹائل یا حیرت میں مبتلا کے طور پر بھی سمجھا جاتا ہے۔ مگر حقیقت میں اس ایموجی کو اوکے کی علامت کے لیے رکھا گیا ہے۔ اس ایموجی میں لڑکی اپنے بازوؤں کی مدد سے او کا سیمبل ظاہر کر رہی ہے۔
ہاتھ جوڑنے والی ایموجی شاید سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایموجی میں سے ایک ہے۔ مگر کسی کو بھی اس ایموجی کا حقیقی مطلب معلوم ہونا مشکل ہے۔ زیادہ تر لوگ اس کو معافی مانگنے اور تالی بجانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مگر دراصل اس ایموجی کے مطلب کو دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے سے جوڑا گیا ہے۔

ہاتھوں کی مدد سے جھکے اس ایموجی کو بعض اوقات گہری سوچ میں مبتلا ہونے اور ہمیشہ اکیلے ہونے سے جوڑا جاتا ہے۔ یونیکوڈ نے اس ایموجی کو بوئنگ کرنے والی لسٹ میں شامل کیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ انسان یا تو مدد طلب کر رہا ہے یا پھر وہ معافی کا طلب گار ہے۔
ہاتھ کی ایک انگلی کے کھڑے ہونے کا مطلب اوپر کی جانب اشارہ سمجھا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کو کسی ایک بات پر قائم رہنے، سوال کرنےکے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ نمبر ایک کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔
اگر آپ دونوں ہاتھوں کو ہوا میں اُٹھائے ایموجی کو کسی کی بھی تعریف کرنے کے لیے استمعال کرتے آئے ہیں تو یہ غلط ہے۔ اس ایموجی کو حقیقت میں کسی کامیابی یا کسی مثبت واقعے یا جشن منانے کے اظہار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

دونوں ہاتھ ساتھ جوڑے اس ایموجی کو اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں اور اس ایموجی کو معافی مانگنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس کا درست مطلب تالیاں بجانا ہے۔ 
ان ایموجیز کے اصلی مطلب جاننے کے بعد آپ اب ان کو ان کے حقیقی معانی میں استعمال کر سکتے ہیں۔

شیئر: