مانچسٹر میں جاری انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران سابق انگلش کپتان جو روٹ 150 رنز سکور کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اس سے قبل وہ اکتوبر میں ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑ کر پہلے ہی انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹر بن چکے ہیں اور اب انہوں نے راہول ڈریوڈ، ژاک کیلس اور رکی پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کپتان جو روٹ نے انگلینڈ کو مشکل صورتحال سے نکال لیاNode ID: 345571
-
رکی پونٹنگ نے انڈین کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے انکار کیوں کر دیا؟Node ID: 860671
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی فہرست میں اب صرف سچن ٹنڈولکر ہی ہیں جو جو روٹ سے پیچھے ہیں جن کے 15 ہزار نو سو 21 رنز ہیں۔
جو روٹ نے اپنی اننگز کا آغاز تیسرے روز 11 رنز سے کیا اور 30 رنز پر پہنچ کر راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑا اگلی ہی گیند پر انہوں نے ایک رن لے کر ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑا، جبکہ 120 رنز پر پہنچ کر ایک اور سنگل کے ساتھ رکی پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
جوئے روٹ کی اس تاریخی کامیابی کے موقع پر اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کا جم غفیر تھا اور اس ریکارڈ ساز کامیابی پر مجمعے نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائی جبکہ انڈیا کے کپتان شبمن گل نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب جو روٹ 13 ہزار 380 رنز بنا کر تاریخ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر بنے تو ان سے پہلے یہ اعزاز رکھنے والے رکی پونٹنگ بھی سٹیڈیم میں موجود تھے اور کمنٹری کر رہے تھے۔
انہوں نے جو روٹ کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’جو روٹ کو مبارک ہو، کیا ہی شاندار کارکردگی ہے، وہ اب دوسرے نمبر پر ہیں اور 120 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔‘
The moment.
And he's not done yet... pic.twitter.com/retSKGgBsV
— England Cricket (@englandcricket) July 25, 2025