Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی طرف سے 200 ٹن کھجوروں کا تحفہ

کھجوریں سفارتخانوں اور دینی اداروں کے تعاون سے تقسیم ہوں گی (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے دنیا کے 24 ممالک کے لیے 200 ٹن اعلی کوالٹی کی کھجوروں کا تحفہ بھیجا گیا ہے.
یہ تحفہ رمضان کے دوران مسلمانان عالم کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ اخوت و محبت کے رشتے استوار کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کھجوروں کا تحفہ پیر کو مملکت سے روانہ کرایا ہے.
یہ کھجوریں سعودی سفارتخانوں اور دینی اداروں کے تعاون سے تقسیم ہوں گی. مشرقی ریجن کی الاحسا کمشنری میں واقع کھجور فیکٹری کے ہیڈکوارٹر سے بھجوائی گئی ہیں.
سیکریٹری وزرات برائے دعوتی امور ڈاکٹر محمد العقیل نے بتایا کہ شاہی ہدایت پر وزارت نئے ہجری سال کے شروع سے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کی اہم ضروریات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لیتی ہے.

سعودی عرب 18 سے زیادہ ملکوں میں افطار پروگرام بھی نافذ کررہا ہے.(فوٹو سبق)

اس کے تحت 24 سے زیادہ ملکوں کو مختلف امدادی اشیا روانہ کی جاتی ہیں جبکہ رمضان میں اعلی کھجوروں کا تحفہ خود شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھجوایا جاتا ہے.
ڈاکٹر محمد العقیل نے بتایا کہ سعودی عرب 18 سے زیادہ ملکوں میں افطار پروگرام بھی نافذ کررہا ہے. یہ بھی خادم حرمین شریفین کی جانب سے ہے.

شیئر: