Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن صورتوں میں بینک اکاونٹ معطل ہوسکتا ہے؟

پہلی صورت یہ ہے کہ شناختی کارڈ یا اقامے کی میعاد ختم ہوگئی ہو.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی بینکوں میں بعض صورتوں میں بینک اکاونٹ معطل کیے جاسکتے ہیں.
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی بینکوں کی میڈیا کمیٹی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عام کھاتے داروں کےاکاؤنٹ دو صورتوں میں معطل کیے جاسکتے ہیں.
پہلی صورت یہ ہے کہ قومی شناختی کارڈ یا اقامے کی میعاد ختم ہوگئی ہو.
دوسری صورت یہ ہے کہ اکاؤنٹ ایکٹیونہ ہو تب بھی معطل کیا جاسکتا ہے.

کمپنیوں کےاکاؤنٹ بھی دوصورتوں میں معطل کیےجاسکتے ہیں.

میڈیا کمیٹی نے بیان میں کہاکہ کمپنیوں کےاکاؤنٹ بھی دوصورتوں میں معطل کیےجاسکتے ہیں.
پہلی صورت یہ ہے کہ کمپنی کی ’سجل تجاری‘ ختم ہوگئی ہو اور شناختی کارڈ ختم ہوجانے کی وجہ سے اس کی توسیع نہ ہوئی ہو.
دوسری صورت یہ ہے کہ کمپنی نے اپنے جس عہدیدارکو دستخط کا اختیار تفویض کررکھا ہو اس کےشناختی کارڈ کی میعاد ختم ہوگئی ہو.
میڈیا کمیٹی نے بیان میں مزید کہا کہا اکاونٹ معطل ہونے کی صورت میں کھاتے دار متعلقہ بینک کی کسی بھی شاخ سے رجوع یا بینک کے ٹول فری نمبر پررابطہ یا بینک کی آن لائن سروس کے ذریعے رابطہ کرسکتا ہے.

شیئر: