سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نےجمعے کو ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے. مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 229 تک پہنچ گئی ہے.
تجمان نے بتایا ہلاک ہونے والی میں ایک سعودی جبکہ نو غیر مکی ہیں. مرنے والوں کی عمریں 25 سے 58 برس کے درمیان ہیں. اموات ریاض، جدہ ،مکہ اور مدینہ میں ہوئی ہیں.
ترجمان صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1322 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب والوں کی تعداد 9 ہزار 120 تک پہنچ چکی ہے.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق جمعے کوسب سے زیادہ مریضوں کی جدہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد373 تھی.
(نئے مریضوں میں جدہ میں سب سے373 زیادہ متاثرین ہیں(فوٹو سوشل میڈیا
ریاض میں 142، مکہ مکرمہ 246، الجیبل 122، مدینہ منورہ 308، دمام 130، بیش 75،الخبر41، طائف62، الدرعیہ 10،الھفوف 68،.ینبع،23 تبوک 8 اوربیشہ میں 29 نئےمریض سامنےآئےہیں.
بریدہ، صفوی،اضم، الخرج اورالجفر میں میں تین تین جبکہ بقیق، مہدالذھب اورصیبا میں دو،دومریضوںکا پتہ چلا ہے.
خمیس مشیط،قطیف، ظہران، النعیریہ، بلجرشی، ضبا، املح ،اللیث، حفرالباطن،عرعر اور وادیالدواسرمیںایک ایک شخصکا کورونا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے.