Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سیکرٹری داخلہ کا تقرر، شاہی فرامین جاری

ولی عہد کے پرسنل افیئرز ادارے کے سربراہ کا بھی تقرر کیا گیا ہے.(فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعہ کو کئی عہدیداروں کے تقرر اور سبکدوشی کے شاہی فرامین جاری کیے ہیں.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے اعلی ادارے کے گورنر انجینیئرعلی الحازمی کو ان کےعہدے سے سبکدوش کردیا جبکہ عبداللہ العبد الکریم کو ان کا جانشین مقرر کردیا.
شاہ سلمان نے ولی عہد کے پرسنل افیئرز کے ادارے کا سربراہ  فراد طراد بن سبا باھبری کو تعینات کیا ہے.
شاہ سلمان نے ایک اور فرمان جاری کرکے ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح کو سیکریٹری داخلہ مقرر کردیا.
ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر ہشام الفالح نے سیکریٹری داخلہ مقرر کیے جانے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے. انہوں نے کہا کہ میں اپنی تقرری کو اپنے لیے تمغہ اعزاز سمجھتا ہوں.
عبداللہ العبد الکریم اور فراد طراد بن سبا باھبری نے بھی تقرر پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے.

شیئر: