Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ میں ردوبدل، نئے وزیر خارجہ کا تقرر

شاہ سلمانبن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کئے ہیں۔فوٹو واس
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے سعودی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے بدھ کی رات متعدد شاہی فرامین جاری کئے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود کونیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔
ا یک اور شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزیر مملکت و رکن کابینہ متعین کردیا گیا ہے۔ 

شہزادہ فیصل بن فرحان کونیا وزیر خارجہ مقررکیا گیا ہے ۔فائل فوٹو

شاہ سلمان نے ڈاکٹر نبیل بن محمد العامودی کو وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ انجینیئر صالح بن ناصر بن العلی الجاسر کو وزیر ٹرانسپورٹ بنادیا۔
 ڈاکٹر عبداللہ بن شرف بن جمعان الغامدی کو مصنوعی ذہانت اور گوشواروں کی سعودی اتھارٹی کا چیئرمین بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
 ایک اور شاہی فرمان جاری کرکے صالح بن محمد بن ابراہیم العثیم کو مصنوعی ذہانت اور گوشواروں کی سعودی اتھارٹی کا ڈپٹی چیئرمین متعین کردیاگیا۔ 
ڈاکٹر عصام بن عبداللہ بن خلف الوقیت کو نیشنل انفارمیشن سینٹر کا ڈائریکٹر اور ڈاکٹر طارق بن عبداللہ بن عبدالعزیز الشدی کو قومی گوشواروں کے ادارے کے دفتر کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں