Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 ہزار سے زائد کورونا متاثرین صحتیاب

 نئے کیسز میں 30 فیصد سعودی اور 70 فیصد غیر ملکی ہیں.(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں ہفتے کو 1704 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے یوں متاثرین کی کل تعداد 37 ہزار 136 ہوگئی ہے.
ترجمان کے مطابق ایکٹیو کیسز 26 ہزار753 ہیں. ان میں 140انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں. نئے کیسز میں 30 فیصد سعودی شہری اور 70 فیصد غیر ملکی ہیں.
سبق اورسعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے. مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 239 تک پہنچ گئی ہے.

ہفتے کومکہ مکرمہ میں 417 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو سبق)

ترجمان صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1322 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب والوں کی تعداد دس ہزار144 تک پہنچ چکی ہے.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ہفتے کوسب سے زیادہ مریضوں کی مکہ مکرمہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد 417 تھی.
ریاض میں 316، جدہ 265، الجیبل 67، مدینہ منورہ 112، دمام 111،الخبر54، طائف107، الدرعیہ 20،الھفوف 23،.ینبع،7 تبوک 12، الجبیل67، قطیف15، صفوی9، راس تنورہ7، محائل عسیر 6 ،ظہران 6،اور بیش 5 میں نئےمریض سامنےآئےہیں.
 بیشہ، المجادرہ،  بقیق، اور الخفجی میں دو،دومریضوں کا پتہ چلا ہے.
ابہا، سلوی، عنیرہ، اضم، الباحہ، حائل،ضیبا، مہدالذہب اور المذنب میں ایک ایک شخص کا ٹیسٹٓ پازیٹیو آیا ہے.
 
 

شیئر: