Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کے قریب زلزلے کے جھٹکے

سعودی جیولوجیکل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عسیر ریجن کے قریب  زلزلے کے معمولی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں.
زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کےجانی یا مالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی.
 ویب نیوز سبق کے مطابق جیولوجیکل سروے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عیسر ریجن سے 16 کلو میٹر مشرق میں خمیس مشیط کمشنری کے قریب زلزلے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے.

 جیولوجیکل سروے اتھارٹی  کے مطابق زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا(فوٹو سبق)

ریکٹرسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.45 تھی جبکہ زیر زمین جھٹکوں کا اثر 6 کلومیٹر گہرائی تک محسوس کیا گیا تھا.
 جیولوجیکل سروے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زلزلہ انتہائی معمولی نوعیت کا تھا اور اس طرح کے جھٹکے معمول کی بات ہیں.
ادارے نے اس حوالے سے پہلے سے خبردار کیا ہواتھا کہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.

شیئر: