Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی سوڈان کے لیے امداد

یمن میں اعلی کوالٹی کی کھجور کے 900 کارٹن پہنچائے گئے(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں تک اشیائے خورونوش پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے.
مرکز کی جانب سے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں لوگوں کورمضان کے موقع پر غذائی اشیا تقسیم کی جارہی ہیں.
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے سوڈان میں مقامی فلاحی تنظیم ’الاغتنام ‘ کے تعاون سے مختلف ریاستوں کو شہروں میں رہنے والے 3600 افراد کےلیے غذائی اشیا تقسیم کی گئی.

سوڈان میں 38 ہزار 211 خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے.(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران سوڈان میں 38 ہزار 211 خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے.
قبل ازیں امدادی مرکز کی جانب سے یمن میں اعلی کوالٹی کی کھجور کے 900 کارٹن پہنچائے گئے جنہیں مختلف کمشنریوں میں رہنے والے یمنی متاثرین میں تقسیم کیا گیا.

شیئر: