Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ مکہ میں کورونا کے باعث ریستوران سیل نہیں ہوا‘

ریستوران بند کیے جانے سے متعلق وائرل وڈیوغلط ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ میں معروف ریستوران کے سیل کیے جانے والی خبر کی تردید کی گئی ہے.
 ویب نیوز سبق نے اپنے باوثوق ذرائع سے کہا ہے کہ ریستوران بند کیے جانے کے حوالے سے وائرل وڈیوغلط ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو افواہ پھیلائی گئی اس میں ان مناظر کودکھایا گیا ہے جب ریستوران کے سامنے سے ایمبولینس گزر رہی تھی.

 ریستوران سےآن لائن اشیاطلب کی جاسکتی ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)

افواہ پھیلانے والے نے وڈیو اس طرح بنائی کہ اس میں ایمبولینس کو ریستوران کے بلکل سامنے دکھایا بعدازاں کمنٹری میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک کارکن میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد ریستوران کو سیل کردیا گیاہے.
ذرائع نے ویب نیوز سبق کو یقین دہانی کرائی کہ ریستوران حسب معمول کام کررہا ہے .وہاں کسی کارکن کو کورونا وائرس نہیں ہے. ریستوران سےآن لائن اشیاطلب کی جاسکتی ہیں.
 دریں اثنا البیک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ کے علاقے الشوقیہ میں البیک گروپ آف ریسٹورانٹس کی ذیلی شاخ کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی گئی تھی کہ برانچ کو بند کردیا گیا ہے کیونکہ اس کے کارکنوں میں کورونا وائرس پایا گیاتھا.
 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو کچھ وڈیو میں دکھایا گیا ہے وہ قعطی طور پر غلط ہے جس ہوٹل کے بارے میں ڈویو پھیلائی جارہی ہے وہ حسب معمول کام کررہا ہے.
جس ایمبولینس کو دکھا کر یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ہوٹل کی شاخ کے باہر ایمبولینس موجود ہے اور ہوٹل بند کر دیا گیا ہے حقیقیت حال یہ ہے کہ ایمبولینس اس لیے برانچ کے باہر کھڑی تھی کہ اہلکار البیک خریدنے کے لیے برانچ میں ائے تھے .

شیئر: