Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں تیسری توسیع کا کام دوبارہ شروع

صحن میں موجود محرابوں کی آرائش اور دیگر اہم کام شامل ہیں(فوٹو سعودی گزٹ)
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے حرم مکی کی تیسری توسیع کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اطلاع دی گئی ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریڈیذنسی کے پراجیکٹ اینڈ انجینیئرنگ شعبے کی جانب سے حرم مکی شریف کی تیسری توسیع کے باقی کاموں کو مکمل کرنے کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

پراجیکٹ اینڈ انجینیئرنگ شعبے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دوبارہ شروع ہونے والے کاموں میں مرکزی دروازے کی تکمیل، چھتوں کی آرائش کے لیے ماربل کی تنصیب، صحن میں موجود محرابوں کی آرائش اور دیگر اہم امور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حرم شریف میں نمازیوں کی کم تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کی جانب سے ہم آہنگی اور کوششوں کے بعد رکے ہوئے باقی کاموں کے منصوبے کی تکمیل کے لیے عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خواہش ہے کہ زائرین حرم کو ہر طرح کی راحت اور آرام کا ماحول فراہم کیا جائے۔

جس کے لیے مجوزہ محکموں کی جانب سے مکمل تعاون کے ساتھ حرمین شریفین کے متعلقہ منصوبوں کی تکمیل اور کورونا وائرس سے بچاو اور دیگر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 

شیئر: